شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی گرفتاری کا وارنٹ جاری ہوا ہے تو انہیں گرفتار کرنا پڑے گا:اعتزاز احسن

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا وارنٹ جاری ہوا ہے تو انہیں گرفتار کرنا پڑے گا۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہو ئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر عدالت پیش نہ ہونے کا کوئی جواز نہیں، اگر عمران خان گھر پر نہیں ہیں تو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہوگی۔سینیئر وکیل نے کہا کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے ہیں تو انہیں گرفتار کرنا ہوگا۔ اگر عمران خان گرفتار نہیں دیتے تو وہ وقت مقررہ پر عدالت پہنچ جائیں، عدالت میں پیش ہوگئے تو انہیں گرفتاری دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ رانا ثنا اللہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کے کارکنوں کی طرف سے بلوہ ہو، ایسا کچھ ہوجائے کہ انتخابات ملتوی ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری، عمران خان، نواز شریف، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان جیسے 5 سے 6 افراد ہماری سیاست میں ایسے ہیں جنہیں کچھ ہوگیا تو صورت حال کسی کے ہاتھ میں نہیں رہے گی، ملک میں بلوہ ہوجائے گا۔ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ حمزہ شہباز کو پولیس لینے گئی تو میڈیا میں کہا گیا کہ وہ تہہ خانے میں چھپ گیا ہے لیکن پولیس تہہ کانے میں نہیں گئی، حمزہ شہباز کے وکلا نے عدالت سے اجازت لے لی۔ اسی طرح عمران خان کے وکلا عدالت میں کہہ دیتے ہیں کہ ان کے موکل پیش ہوجائیں گے تو عدالت ان کی ضمانت لے سکتی ہے۔