خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ایف یوجے کل ہی عدالت کا دروازہ کٹھکٹھائے گی، لالہ اسد پٹھان

کاچی(پی پی آئی)پی ایف یوجے کے رہنمالالہ اسد پٹھان نے کہا ہے کہ اے آر وائی نیوز شروع سے ہی پی ڈی ایم حکومت کے نشانے پر ہے، ان کی خواہش ہے کہ جتنا ہو سکے اے آر وائی نیوز کو نقصان پہنچایا جائے، پی ایف یوجے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گیلالہ اسد پٹھان نے پیمرا کے اس قدام پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان کے 22کروڑ لوگ اے ا?ر وائی نیوز سے پیار کرتے ہیں، اسی پیار کی وجہ سے اے آر وائی نیوز عوام کے درمیان موجود ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پھرعدلیہ کا امتحان شروع ہوگیا ہے، اس سے پہلے بھی جو ہمیں ریلیف ملا وہ عدلیہ کی جانب سے ملا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں لالہ اسد پٹھان نے کہا کہ عدالتوں نے بارہا پیمرا کے فاشسٹ اقدامات کی مذمت کی ہے لیکن بد قسمتی سے آزادی اظہار رائے کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ آزادی صحافت پر پابندی اور نیوز چینلز کی بندش کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی، پی ایف یوجے کل ہی عدالت سے اپیل کرے گی کہ اے آر وائی نیوز کو ایک بار پھر انڈر اٹیک کیا گیا ہے۔لالہ اسد پٹھان نے کہا کہ پی ایف یو جے اظہار رائے کی آزادی پریقین رکھتی ہے، ہم کبھی بھی نہیں چاہتے کہ کسی سیاسی جماعت کے رہنما پر پابندی لگائی جائے، پاکستان کے ہرشہری کو اپنی بات عوام کے سامنے رکھنے کا حق ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی غیر مقبولیت یا سیاسی اختلاف پر کسی رہنما کی آواز کو بند کرنے کی کوشش کرے تو یہ سراسر غلط ہے، اے آر وائی نیوز ن لیگ کی موجودہ حکومت کو ایک آنکھ نہیں بھاتا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اے آروائی نیوز ہمیشہ ملک میں ہونے والی کرپشن کیخلاف آواز اٹھاتا رہا ہے، اور ہمیشہ عام عوام کی بات کرتا ہے، اے ا?ر وائی نیوز ہمیشہ مہنگائی کے خلاف بات کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمران یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ ملک میں آزاد عدلیہ موجود ہے، پیمرا کے کندھے پر رکھ کر کوئی اور بندوق چلارہا ہے۔