ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع

سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نفسانفسی کے بجائے اجتماعی سوچ کو پروان چڑھایاجائے، ارشدکاظمی

کراچی(پی پی آئی)تحریک اہلسنّت سندھ کے صدر صوفی ارشدعلی کاظمی القادری نے کہاہے کہ نفسانفسی کے بجائے اجتماعی سوچ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے، آج ملکی حالات بالخصوص سندھ و کراچی کی فضا اس بات کی متقاضی ہے کہ ہم بحیثیت پاکستانی قوم اپنے ہر طرح کے چھوٹے بڑے اختلافا ت کو فراموش کر کے ملک وقوم کے استحکام کیلئے کام کریں۔پی پی آئی کے مطابق صوفی سید ارشدعلی کاظمی القادری نے کہا کہ دین اسلام کا پیغام اور درس بھی یہی ہے کہ ہم تعلیمات ربانی اور سنت نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہو کر پکے مومن و مسلمان اور سچے محب وطن پاکستانی بنیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء وسلامتی کیخلاف اندرونی و بیرونی سا زشوں کا مقابلہ باہمی اتحاد ہی سے ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ علماء انبیاء کے وارث ہیں اس فریضے کو انجام دینے کے لئے تمام وسائل اور کاوشیں بروئے کارلاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دشمنان دین ملک میں سازشوں کے ذریعے عدم استحکام لاناچاہتے ہیں جن کا مقصد ملک کو مزید ٹکڑوں میں تقسیم کرناہے۔