دھونی 8ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے ایک قدم کی دوری پر

کراچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو اپنے ون ڈے کیریئر میں 8ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے صرف ایک رن درکار ہے ۔توقع ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔دھونی یہ اعزاز حاصل کرنے والے بھارت کے ساتویں کرکٹر بن جائیں گے ۔ دسمبر 2004میں بنگلہ دیشن کے خلا ف ڈیبیو کرنے والے دھونی 242میچوں کی 213اننگز میں 53.32کی اوسط سے اب تک 7999رنز بناچکے ہیں جس میں 9سنچریاں اور 54نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

Next Post

چیلسی کے مڈفیلڈر مائیکل ایسن اے سی میلان منتقل ہوگئے

Wed Jan 29 , 2014
میلان: چیلسی کے مڈفیلڈر مائیکل ایسن کا اے سی میلان میں ٹرانسفر مکمل ہوگیا ۔مائیکل ایسن کی خدمات اطالوی فٹ بال لیگ سیرا اے میں 17ماہ کے لئے حاصل کی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ 2005میں چیلسی نے گھانا سے تعلق رکھنے والے 31سالہ کھلاڑی کو 24.4ملین پاﺅنڈ ز کی ریکارڈ قیمت میں حاصل کیا تھا۔