ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور میں جشن بہاراں شروع، رنگارنگ تقریبات شاہراہوں پر فلوٹس، ثقافتی رنگوں اور بینڈ پرفارمنس

لاہور(پی پی آئی)زندہ دلوں کے شہر لاہور میں جشن بہاراں کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، جشن بہاراں 12 مارچ تک منایا جائے گا۔شہر کی معروف شاہراہوں پر فلوٹس، ثقافتی رنگوں اور بینڈ پرفارمنس کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ جیلانی پارک میں فوڈ اینڈ آرٹیسین میلہ، فوک پنجاب میوزک پرفارمنس اور مورال پینٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔گریٹر اقبال پارک میں لکی ایرانی سرکس اور عارف لوہار پرفارم کریں گے۔ 12 مارچ اقبال پارک میں میراتھن/سائیکلوتھن مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق نیشنل ہسٹری میوزیم میں پاکستان بننے کے سفر کو ڈیجیٹلائز دیکھا جاسکے گا۔ پنجاب سپورٹس بورڈ ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس میلہ جاری رہے گا،ہاکی سٹیڈیم میں میوزک اور صوفی فیسٹیول کے رنگ بکھیرے جائیں گے۔ 12 مارچ کو شاہی قلعہ میں داستان گو، لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کے انتظامات کیے جائیں گے۔ 10 مارچ کو پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم میں رستم پنجاب دنگل منعقد کیا جائیگا۔ 10 مارچ کو حضوری باغ میں قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ دربار حضرت داتا گنج بخشؒ، دربار حضرت میاں میرؒ، مزار اقبالؒاور حضرت مادھو لعلؒکے دربار پر محافل سماع کا سلسلہ جاری رہے گا جیل روڈ سے مال روڈ انٹرسیکشن پر کنال میلہ کے دلکش مناظر نظر آئیں گے۔ علاوہ ازیں انتظامی امور کی بروقت تکمیل کیلئے شہر کے تمام ٹاؤن افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ لاہور کی تمام تحصیلوں کے نامزد افسران فیلڈ میں فرائض سرانجام دیں گے۔ تمام ایونٹس میں شہریوں کی انٹری مفت ہوگی۔ رواں سال پہلی مرتبہ جشن بہاراں کی تقریبات پورے شہر میں ہوں گی۔