فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے خلاف لاہور میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ محمد وسیم کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس لاہور میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں روڈ بلاک، دھمکیوں، اشتعال انگیز تقاریر سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہے۔ایف آئی ار کے متن کیمطابق شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری نے زمان پارک پریس کانفرنس کی، جس میں فواد چوہدری نے اشتعال انگیز تقریر کی اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسایا۔مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے شارع عام پر آمدورفت میں خلل ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا،دونوں رہنماوں نے ریاستی اداروں پر قتل کی منصوبہ بندی کا بھی الزام لگایا ہے۔

Next Post

پاکستان سے دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش کرینگے: امریکی رکن کانگریس

Tue Mar 7 , 2023
واشنگٹن(پی پی آئی) امریکی کانگریس کے رکن مارک ویسی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیلاس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکساس سے پاکستانی نڑاد رکن اسمبلی سلمان بھوجانی نے کمیونٹی پر زوردیا کہ وہ سیاست میں حصہ لیں تاکہ پاکستان اور امریکا میں […]