منی لانڈرنگ ریفرنس حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور، نیب سے سپلیمنٹری رپورٹ طلب

لاہور(پی پی آئی)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے نیب سے سپلیمنٹری رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت22 مارچ تک ملتوی کردی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی، وزیراعظم شہبازشریف کے نمائندے انوار حسین نے حاضری مکمل کرائی،حمزہ شہباز کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ حمزہ شہباز بیٹی کے علاج کی غرض سے بیرون ملک میں ہیں،عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے نیب سے سپلیمنٹری رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت22 مارچ تک ملتوی کردی۔

Next Post

پاسبان حریت کے زیر اہتمام آج مظفر آباد میں بھارت مخالف ریلی نکالی جائیگی

Tue Mar 7 , 2023
مظفر آ باد/سری نگر(پی پی آئی)عالمی یوم خواتین کے موقع پر پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام مظفر آباد میں کشمیری خواتین پر بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف اقوامِ متحدہ، یورپی یونین اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے برہان وانی چوک میں ایک بھارت مخالف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔کشمیر میڈیا کے مطابق پاسبان […]