مظفر آ باد/سری نگر(پی پی آئی)عالمی یوم خواتین کے موقع پر پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام مظفر آباد میں کشمیری خواتین پر بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف اقوامِ متحدہ، یورپی یونین اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے برہان وانی چوک میں ایک بھارت مخالف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔کشمیر میڈیا کے مطابق پاسبان حریت کی طر ف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیری خواتین پر بدترین ریاستی جبر و تشدد کے زریعے حقوق نسواں سے متعلق عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی سفاک حکومت کشمیری خواتین پر ظلم اور تشدد اورایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہی ہے۔تاہم بھارت ظلم و بربریت سے کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی کوکمزور نہیں کر سکتا۔ بیان دنیا بھر کہ منصفوں سے سوال کیاگیا ہے کہ 8مارچ کو دنیا بھرخواتین کے حقوق کے تحفظ کا دن منایاجاتا ہے لیکن بھارت اپنے زیر قبضہ جموں کشمیر میں خواتین پر ظلم وتشدد اور بربریت اور انکی آبروریزی کو ایک جنگی ہتھیار کہ طور پر استعمال کررہا ہے۔ بھارتی جیلوں میں قید آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین اور نسیمہ اختر سمیت دیگر کشمیری خواتین آج بھی جرم بے گناہی میں قید ہیں۔پاسبان حریت نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی وہ کنن پوشپورہ کے اندوہناک سانحے اور جموں کی 8 سالہ بچی آصفہ کے قاتلوں، شوپیان کی آسیہ اور نیلوفر کے قتل اور بے حرمتی میں ملوث بھارتی فوجیوں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائے۔ بیان میں مزید کہاگیا کہ 8مارچ کو مظفر آباد میں احتجاجی ریلی میں مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی اور کشمیری خواتین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے آواز بلند کی جائیگی۔
Next Post
پی ڈی ایم جماعتیں الیکشن میں ذہنی طور پر شکست تسلیم کر چکی ہیں: شیخ رشید
Tue Mar 7 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی پارٹیاں اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے جا رہی ہیں، یہ ذہنی طور پر شکست تسلیم کر چکے ہیں اور الیکشن میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے […]
