عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ڈی ایم جماعتیں الیکشن میں ذہنی طور پر شکست تسلیم کر چکی ہیں: شیخ رشید

لاہور(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی پارٹیاں اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے جا رہی ہیں، یہ ذہنی طور پر شکست تسلیم کر چکے ہیں اور الیکشن میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ ا عمران خان لاہور میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، میں بھی ان کے ہمراہ ہوں گا، ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے، ہوسکتا ہے صوبے اور مرکز کے الیکشن اکٹھے ہو جائیں۔شیخ رشید نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے گورنر کومولانا فضل الرحمان کی رشتہ داری سے زیادہ آئین اور قانون کی طرف دیکھنا ہوگا، سپریم کورٹ نے واضح طور پر الیکشن کمیشن اور خیبر پختونخوا کے گورنر کو الیکشن کی تاریخ دینے کا کہا ہے۔سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری سیاسی طور پر اسے مزید مضبوط اور مقبول بنا دے گی، ملک کے حالات سنگین اور گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، الیکشن ہی واحد حل ہے۔