آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی

وفاقی کابینہ نے لگڑری اشیا پر سیلز ٹیکس 18 سے 25 فیصد کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) حکومت نے لگڑری اشیا پر سیلز ٹیکس 18 سے 25 فیصد کرنے کی منظوری دے کر آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے لگڑری اشیا پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھاکر 25 فیصد کرنے کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔کابینہ کی منظوری کے بعد اب درآمدی موبائل فونز،آٹو سی بی یو، پینٹس، کاسمیٹکس، ٹشو پیپرز پر سیلز ٹیکس 25فیصد ہوگا۔اس کے علاوہ چاکلیٹ، جوسز، مچھلی، فٹ وئیر، درآمدی پھل، خشک میواجات، کتوں اور بلیوں کی خوراک پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

Next Post

لاہور ہائیکورٹ، عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار

Tue Mar 7 , 2023
لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے دیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے عمران خان کیخلاف توہین […]