عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ، عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار

لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے دیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیں۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں عمران خان کے بیانات سپریم کورٹ کے جج کے بارے میں ہیں، ایسے میں درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں کیسے قابل سماعت ہیں؟۔خیال رہے کہ رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگایا گیا تھا، رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔