ایک ایجنڈے کے تحت تحریک انصاف کی لیڈرشپ پر جعلی پرچے کرائے جا رہے ہیں: فواد

لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک ایجنڈے کے تحت تحریک انصاف کی لیڈرشپ پر جعلی پرچے کرائے جا رہے ہیں۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور مجھے ایک اور ایف آ ئی آر میں نامزد کیا گیا ہے ایک ایجنڈے کے تحت تحریک انصاف کی لیڈرشپ پر جعلی پرچے کرائے جا رہے ہیں ان کا مقصد پاکستان میں سیاست کا گلا گھونٹ کر برما اور نارتھ کوریا جیسا نظام بنانا ہے۔ فواد چوہدری نے طنز کرتے ہو ئے کہا کہاگلا پرچہ پتنگ اڑانے، یا چھت سے پولیس کو گھورنے کا بھی ہو سکتا ہے۔ایکا ور ٹو یٹ میں انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کی آبزرویشن کے بعد چیرمین نیب اور الیکشن کمیشن کے ممبران کا تقرر اس پیٹیشن پر حکم سے وابستہ ہے۔

Next Post

عمران خان عدالتی نظام اور اوقات کار کا مذاق بناتے ہیں: محسن شاہنواز رانجھا

Tue Mar 7 , 2023
پاکستان کے عدالتی نظام میں ایسی سہولت کسی سائل کو حاصل نہیں جو عمران خان کو ملی ہے اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس دائر کرنے والے محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ ’توشہ خانہ کا مقدمہ چل رہا ہے مگر پانچ […]