مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شاہد آفریدی کوئٹہ میں کرکٹ اکیڈمی بنائیں گے

کوئٹہ(پی پی آئی) پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بلوچستان میں کرکٹ اکیڈمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وہ بلوچستان کے سریاب اسپورٹس کمپلیکس میں پرجوش نوجوانوں کے لیے کرکٹ اکیڈمی شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور حکومت بلوچستان کی مشترکہ کاوش ہے۔پی پی آئی کے مطابق یادگاری تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے شرکت کی۔ان کے ہمراہ ان کے چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے اراکین بھی تھے۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ میں شاہد آفریدی کو ان کی یہاں آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک بڑا دن ہے، جس پر ہم صوبے کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اور کارکردگی دکھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت اکیڈمی کی تعمیر میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی مکمل حمایت کرتی ہے۔یہ منصوبہ 3 ماہ میں کامیابی سے مکمل ہو جائے گا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بلوچستان کی اپنی کرکٹ لیگ ہو۔