عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان عدالتی نظام اور اوقات کار کا مذاق بناتے ہیں: محسن شاہنواز رانجھا

پاکستان کے عدالتی نظام میں ایسی سہولت کسی سائل کو حاصل نہیں جو عمران خان کو ملی ہے
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس دائر کرنے والے محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ ’توشہ خانہ کا مقدمہ چل رہا ہے مگر پانچ ماہ ہو گئے عمران خان پیش نہیں ہو رہے ہیں۔اسلام آباد کی مقامی عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے ورانٹ گرفتاری کی منسوخی کے معاملے پر سماعت کے بعد وقفے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عدالتی نظام میں ایسی سہولت کسی سائل کو حاصل نہیں جو عمران خان کو ملی ہے۔انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عدالتی نظام اور اوقات کار کا مذاق بناتے ہیں، پاکستانی سیاست میں یہ اہم نوعیت کا کیس ہے سب کی نظریں اس کیس پر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر ملزمان اگر عمران خان جیسا رویہ اپنا لیں تو عدالتیں بند ہو جائیں گی۔ جو سہولت عدالتی نظام میں عمران خان کو میسر ہے وہ سب سائلین کو میسر ہونی چاہیے،یہ عدالت بنی گالہ ہی منتقل کر دیتے ہیں اور ان کی مرضی سے کیس چلا لیتے ہیں۔انھوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آئین اور قانون کا ماننے والا شخص نواز شریف ہے۔ وہ صبح آٹھ بجے جج بشیر صاحب کی عدالت پیش ہوتے تھے۔