سیمی فائنل میں ہار پرسابق جنوبی افریقی بیٹسمین کا کوچ اور کپتان پرشدید تنقید

جوہانسبرگ: سابق جنوبی افریقی بیٹسمین ڈیرل کولینن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت سے ہا ر کا ذمہ دارکوچ اور کپتان کو قرار دیا ہے جبکہ سابق کوچ کیپل ویسلز کا کہنا ہے کہ ٹیم کو مختصر فارمیٹ کے لیے الگ کوچ کی ضرورت ہے۔ سابق بیٹسمین ڈیرل کولینن نے جنوبی افریقی کوچ رسل ڈومینگو اور کپتان فیف ڈوپلیسی پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میںبھارت سے شکست کا یہ 11واں موقع ہے ۔کولینن نے کوچ اور کپتان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کو جلد احساس ہوگا کہ کپتان اور کوچ دونوں ٹیم کو آگے نہیں بڑھنے دے رہے ہیں ، جنوبی افریقا نے صرف ایک دفعہ 1998کی چمپیئنز ٹرافی جیتی تھی، کولینن نے کہا کہ ٹیم کی ہار کی اصل وجہ اے بی ڈی ولیئر کو دیر سے بیٹنگ کے لیے بھیجنا اور ڈیل اسٹین کو وقت پر بولنگ نہ دینا تھی۔دوسری جانب جنوبی افریقا کے سابق کوچ کیپل ویسلز کا کہنا ہے کہ ٹیم کو مختصر فارمیٹ کے لیے الگ کوچ کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ کرسٹل کی تیکنیک ناکام ہو گئیں اور مستقبل کے لیے ایک نئے کوچ کی ضرورت ہے ،سیمی فائنل کے دوران جس طرح ٹیم کو چلا یا جا رہا تھا اس سے واضح ہے کہ اس کے اثرات کھلاڑیو ں پر نہیں پڑ رہے تھے۔

Latest from Blog