ملائیشیا:سلطان جوہرکپ جونئیرہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

جوہر بار: سلطان جوہرکپ جونئیرہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ افتتاحی میچ پاکستان اورکوریا کے درمیان کھیلا جائیگا۔ منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ بائیس سے انتیس ستمبرتک ملائیشیا کے شہرجوہربارومیں کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں میزبان ملائیشیا سمیت پاکستان، کوریا، بھارت، ارجنٹائن اورانگلینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ افتتاحی میچ پاکستان اورکوریا کے درمیان کھیلا جائیگا۔ قومی جونئیرٹیم تئیس ستمبرکوانگلینڈ، پچیس ستمبرکوبھارت، چھبیس ستمبرکوملائیشیا اوراٹھائیس ستمبرکوارجنٹائن کے مدمقابل آئیگی۔ سنگل لیگ کی بنیاد پرکھیلے جانیوالے ایونٹ کی دوٹاپ ٹیمیں انتیس ستمبرکوفائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

Next Post

ریڈ ورلڈ اسنوکر چمپیئن شپ:محمد آصف کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا

Tue Sep 3 , 2013
بنکاک : عالمی چیمپئن محمد آصف سام سنگ سکس ریڈ ورلڈ اسنوکر چمپیئن شپ میں مسلسل تیسرا میچ ہارگئے۔ ماجد علی کوبھی اپنے دوسر ے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تھائی لینڈ کے شہربنکاک میں جاری ایونٹ میں پاکستانی کیوئیسٹس اب تک فتح سے محروم ہیں۔ ایونٹ کے دوسرے روزمحمد آصف کو تیسرے میچ میں انگلینڈ کے بیری ہاکنزنے […]