بنکاک : عالمی چیمپئن محمد آصف سام سنگ سکس ریڈ ورلڈ اسنوکر چمپیئن شپ میں مسلسل تیسرا میچ ہارگئے۔ ماجد علی کوبھی اپنے دوسر ے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تھائی لینڈ کے شہربنکاک میں جاری ایونٹ میں پاکستانی کیوئیسٹس اب تک فتح سے محروم ہیں۔ ایونٹ کے دوسرے روزمحمد آصف کو تیسرے میچ میں انگلینڈ کے بیری ہاکنزنے پانچ دوفریمزسے شکست دی۔ انگلش کیوئیسٹ کی فتح کا اسکورپینسٹھ صفر، پینسٹھ ایک، تریپن چھ، صفرچھیاسٹھ، چھ بیالیس، سینتیس تیرہ اورچوالیس چاررہا۔ آصف کوٹورنامنٹ کے پہلے روز تھائی لینڈ کے جیمزوٹانا اورانگلینڈ کیرکی والڈن کیخلاف بھی شکست ہوئی تھی۔ پاکستان کے دوسرے کیوئیسٹ محمد ماجد علی بھی دوسرے میچ میں آئرلینڈ کے کین ڈوہرتی سے ہارگئے۔ ڈوہرتی نے ماجد کوپانچ ایک فریمزسے زیر کیا۔