پیشیوں کی آڑ میں عمران خان کے قتل کی سازش کی جارہی ہے: اسد عمر

لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آ ئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عدالت پیشیوں کی آڑ میں عمران خان کے قتل کی سازش کی جارہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ آج سے 4 ماہ پہلے تک جب بھی عدالت بلاتی تھی تو عمران خان جاتے تھے، عمران خان ایک بار نہیں کئی بار عدالت گئے، عمران خان کو کوئی انا کا مسئلہ نہیں، عمران خان کو کسی بھی عدالت میں پیش ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب کو معلومات آنا شروع ہوگئی تھیں کہ جان کو خطرہ ہے، منگل کے روز بھی عمران خان کے پاس مصدقہ اطلاعات تھی کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان پر عدالت میں حملہ کیا جاسکتا ہے، نوٹس دینے کیلئے آنے کو بھی بہت بڑی بات بنا دیا جاتا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ سیاسی شخصیات کا قتل ہماری تاریخ کا حصہ ہے، عمران خان لاہور ہائی کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے، سکیورٹی کا انتظام نظر نہیں آیا، عمران خان نے پہلے بھی اپنے اوپر قاتلانہ حملہ اور جوابی بیانیہ سے متعلق سازش کو بے نقاب کیا اور اب بھی مصدقہ اطلا عا ت و شواہد ہیں کہ عدالت پیشیوں کی آڑ میں عمران خان کے قتل کی سازش کی جارہی ہے۔آج ملک میں غریب طبقے کے ساتھ متوسط طبقے کا بھی گزارہ مشکل ہوتا چلا جا رہا ہے، کاروبار بند ہو رہے ہیں، ملک پر اس وقت بدترین مہنگائی اور بے روزگاری مسلط ہے لیکن اس امپورٹڈ حکومت کا ہدف صرف عمران خان اور تحریک انصاف ہے۔

Next Post

حضرت عبداللہ شاہ اصحابی رح کے سالانہ عرس مبارک، ٹھٹھہ میں مقامی تعطیل کا اعلان

Tue Mar 7 , 2023
ٹھٹھہ کی جانب سے حضرت عبداللہ شاہ اصحابی رح کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر آ ج 8 مارچ کو ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان ٹھٹھہ(پی پی آ ئی)ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ کی جانب سے حضرت عبداللہ شاہ اصحابی رح کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر آ ج 8 مارچ کو ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا […]