پاکستان میں ہم مکمل طور پر محفوظ ہیں، ہمارا جینا مرنا بھی اس ملک کے ساتھ ہے:سنیل کمار
تلہار(پی پی آ ئی) ضلع بدین کی تحصیل تلہار اور گردونواح میں بھی ہو لی کا تھوار انتہا ئی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا، اقلیتی برادری نے مندروں میں خصوصی پوجا کی، اور پاکستانی کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی، اس موقع پر اقلیتی برادری نے اپنے مسلمان دوستوں اور پڑوسیوں کو تحفے کے طور پر مٹھائی بھی دی۔ ہو لی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ ضلع بدین کے صدر سنیل کمار نے کہا کہ یہ دن ہم کو محبت اور دوستی کا درس دیتا ہے، مسلمان اور ھندو آپس میں بھائیوں کی طرح رہتے ہیں اور ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔ پاکستان میں ہم مکمل طور پر محفوظ ہیں، کیونکہ یہ ہمارا وطن ہے، اور ہمارا جینا مرنا بھی اس ملک کے ساتھ ہے۔