توشہ خانہ کیس عمران نیازی کافرد جرم بن چکا ہے: عابد شیر علی

لاہور(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما عا بد شیر علی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس عمران نیازی کافرد جرم بن چکا ہے۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں لیگی رہنما عابد شیر علی نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ”توشہ خانہ کیس عمران نیازی کی شامت اعمال کا استغاثہ اور اس کے جرائم کی فرد جرم بن چکا ہے۔ وارنٹ اور ضمانتیں منسوخ ہونے کا واضح مطلب یہ ہے کہ مجرم کے سزا پانے کا وقت آچکا ہے اسی لیے وہ روز فرار کی راہیں ڈھونڈتا ہے“۔

Next Post

مرکزی حکومت قائم رہی تو دوصوبوں کے الیکشن نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا، سراج الحق

Wed Mar 8 , 2023
لاہور(پی پی آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت قائم رہی تو دوصوبوں کے الیکشن نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا جس سے مزید انتشار پھیلے گا۔پی پی آئی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہر ٹاؤن میں ویمن ایکسیلنس سنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے […]