سڈنی: سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر ڈینس للی نے معاوضہ کم ملنے پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام جاری رکھنے سے انکار کردیا۔ڈینس للی نے بولنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کرنے کرنے کے لیے معاوضہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا جسے کرکٹ آسٹریلیا نے مسترد کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ للی نے معاہدے میں توسیع کے لیے معاوضہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم کرکٹ آسٹریلیا کے انکار پر انھوں نے کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈیسن للی عظیم کھلاڑی ہیں اور کرکٹ بورڈ کے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔واضح رہے کہ للی نے آسٹریلوی فاسٹ بولرز کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا ہے اورمچل جانسن کے کیرئیر کو دوبارہ عروج پر پہنچانے میں ان کا کردار اہم رہا ہے۔
Next Post
ممبئی انڈینز کے لیے دھچکا ،ظہیر خان ان فٹ ہوگئے
Tue May 6 , 2014
دبئی: ممبئی انڈینز کے فاسٹ بولر ظہیر خان پٹھوں میں درد کے باعث آئی پی ایل کے اگلے میچ سے باہر ہوگئے ۔ ممبئی انڈینز آئی پی ایل میں مسلسل پانچ شکستوں کے بعدکنگز الیون پنجاب کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی لیکن وہ رائل چیلنجر بنگلور کے خلاف اپنے اگلے اہم میچ میں تجربہ کار فاسٹ […]
