دبئی: ممبئی انڈینز کے فاسٹ بولر ظہیر خان پٹھوں میں درد کے باعث آئی پی ایل کے اگلے میچ سے باہر ہوگئے ۔ ممبئی انڈینز آئی پی ایل میں مسلسل پانچ شکستوں کے بعدکنگز الیون پنجاب کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی لیکن وہ رائل چیلنجر بنگلور کے خلاف اپنے اگلے اہم میچ میں تجربہ کار فاسٹ بولرظہیر خان کی خدمات سے محروم ہوگئی۔ممبئی انڈینز کے کپتان روہیت شرما کا کہناہے کہ ظہیر خان اگلے میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے ،انھوںنے کہا یہ ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ممبئی انڈینز کے کوچ جان رائٹ نے کہا کہ ظہیر خان دائیں پٹھوں میں درد کے باعث ڈاکٹروں کی نگہداشت میں ہیںاور اگلے میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
Next Post
نجم سیٹھی مختصر وقت کے لیے پی سی بی کے چیئرمین ہیں: جاوید میانداد
Tue May 6 , 2014
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ڈائریکٹر جنرل پی سی بی جاوید میانداد نے کہا ہے کہ چیئرمین نجم سیٹھی کی تقرری محدود مدت کے لیے ہے لہذا وہ قومی ٹیم کے مختلف عہدوں پرطویل مدت کے لیے تقرریاں نہیں کر سکتے۔ جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو پی سی بی کا نظام رواں […]
