لاہور(پی پی آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت قائم رہی تو دوصوبوں کے الیکشن نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا جس سے مزید انتشار پھیلے گا۔پی پی آئی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہر ٹاؤن میں ویمن ایکسیلنس سنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، قائم مقام سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین ثمینہ سعید، ناظمہ پنجاب وسطی حلقہ خواتین ربیعہ طارق، ناظمہ لاہور حلقہ خواتین عظمیٰ عمران، ڈائریکٹر قرآن انسٹی ٹیوٹ لاہور ڈاکٹر نصرت طارق، راشد داؤد بخاری، ظفر بصرا اور وسیم اسلم قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے
Next Post
معاشی حالات مشکل مگر بہتری کی طرف گامزن جلد نکل آئیں گے:سیاسی و عسکری قیادت کی صنعت کاروں کو یقین دہانی
Wed Mar 8 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے صنعت کار و سرمایہ کار برادری کو یقین دہانی کروائی ہے کہ معاشی حالات مشکل ضرور ہیں مگر بہتری کی طرف گامزن ہیں اور توقع ہے کہ مشکل حالات سے جلد نکل آئیں گے۔بتایا گیاہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یقین دہانی کروائی کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ […]