معاشی حالات مشکل مگر بہتری کی طرف گامزن جلد نکل آئیں گے:سیاسی و عسکری قیادت کی صنعت کاروں کو یقین دہانی

اسلام آباد (پی پی آئی)ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے صنعت کار و سرمایہ کار برادری کو یقین دہانی کروائی ہے کہ معاشی حالات مشکل ضرور ہیں مگر بہتری کی طرف گامزن ہیں اور توقع ہے کہ مشکل حالات سے جلد نکل آئیں گے۔بتایا گیاہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یقین دہانی کروائی کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اسٹاف سطح کا معاہدہ بھی جلد ہوجائے گا، جس کے بعد حکومت جون میں آئی ایم ایف کا یہ پروگرام مکمل کر کے آئندہ کی معاشی حکمت عملی کے حوالے سے اپنے آپشنز دیکھے گی۔عسکری قیادت نے دوٹوک پغام دیا ہے کہ فوج کسی صورت سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی، سیاست دان اپنے معاملات خود حل کریں عمران خان اور دوسری سیاسی قیادت کو مل بیٹھ کر سیاسی معاملات حل کرنا ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے تاجروں ِ صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی، اس تفصیلی ملاقات میں شامل تاجر رہنما نے بتایا کہ ملاقات میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال بارے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے البتہ موضوع کا محور ملک کی معاشی صورتحال رہی اور ملکی معیشت میں بہتری بارے اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ملاقات میں معاشی بے چینی، بداعتمادی اور سیاسی عداستحکام سمیت تمام متعلقہ ایشوز پر کھل کر بات چیت ہوئی ہے تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت پر یقین ہے کہ حالات مشکل ضرور ہیں مگر انشاء اللہ ان مشکل حالات سے نکل جائیں گے اور ملک بہتری کی طرف گامزن ہے جہاں تک سیاسی عدم استحکام اور سیاسی معاملات کا تعلق ہے تو فوج یہ فیصلہ کرچکی ہے کہ اب کسی طور پر سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کی جائے گی لہٰذا سیاستدانوں کو اپنے سیاسی معاملات خود حل کرنا ہونگے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے بزنس کمیونٹی کو پیغام دیا کہ مسائل ضرور ہیں مگر پاکستان میں سب برا نہیں ہے، مل کر ملک کو مسائل سے نکالیں گے اور آخر تک لڑیں گے تاجروں کو بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ساتھ دوست ممالک خاص کر چین اور عرب ممالک پاکستان کی مدد کریں گے

Next Post

ایم کیو ایم کارکن اورکے ایم سی ملازم کی گمشدگی کیس میں پولیس کو تحقیقات کا حکم

Wed Mar 8 , 2023
کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کارکن اورکے ایم سی ملازم کی گمشدگی کیس کی متعلقہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی۔پی پی آئی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم کارکن اورکے ایم سی ملازم کی گمشدگی کیس کی سماعت ہوئی، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ 7اگست 2015 میں طاہر […]