اسلام آ باد(پی پی آ ئی)صدرمملکت عارف علوی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ خواتین کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اورڈیجیٹل تقسیم اوربدلتی دنیا میں خواتین کوبااختیاربنانے کیلئے ان کی شمولیت میں اہم رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین ٹیک ایجوکیشن، کیریئر اور گورننس میں کم نمائندگی رکھتی ہیں ہمیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی کے پروگراموں تک خواتین کی رسائی بڑھانے کی ضرورت ہے ہمیں حوصلہ افزائی کرنی چاہیے خواتین کیرئیربنائیں انہیں ضروری ہنر اور تربیت کے مواقع مہیا ہوں، خواتین کی خودمختاری کیلئے وسائل فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔
Next Post
وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
Wed Mar 8 , 2023
بچوں کوپولیوسے بچانے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی: بل گیٹس اسلام آ باد(پی پی آئی)وزیراعظممیاں شہباز شریف اوربل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں شہباز شریف نے پاکستان میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا ہے۔ذرا ئع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غذائی تحفظ اور انسداد پولیوکی کاوشوں پرتبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے ملک سے پولیو کے خاتمے […]