‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کو غریب کیلئے ڈیتھ زون بنادیاہے:شیخ رشید

حکومت غریب کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے مفادات حل کررہی ہے
را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجود حکومت کامسئلہ بیروزگاری مہنگائی اور معاشی تباہی نہیں صرف عمران خان کی گرفتاری ہے۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہو ئے کہا کہ حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑچکی ہے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کا فیصلہ جلد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے معاملے پرسپریم کورٹ کے فیصلوں کوبھی اگرحکومت نہیں مانتی توپھر قوم کدھر جائے،آصف زرداری کہتے ہیں ڈیفالٹ ہونامعمول کی بات ہے کیونکہ ان کی دولت پاپڑ والے دہی بھلے والے کے ذریعے باہرمنتقل ہوچکی ہے۔بلورانی امریکہ میں بلو کے گھرویمن ڈے منا رہی ہے، آئی ایم ایف سے معاملات طے نہیں ہو پارہے حکومت غریب کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے مفادات حل کررہی ہے،پاکستان کو غریب کے لیے ڈیتھ زون بنادیاہے۔