‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

وفاقی وزیرِخزانہ اورنگزیب سے ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے وفد کی ملاقات

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ، ‘اپنی چھت اپنا گھر’ اور ‘اپنی زمین اپنا گھر’ سے متعلق اہم فیصلے

ڈالر مزید سستا ممکن ، حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں، ای سی اے پی

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب متوقع ، کشمیر، اور گلگت بلتستان جیسے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پاکستان اور سری لنکا میں پولیس تربیت اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف باہمی تعاون بڑھانے کامعاہدہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انتخابات کا معاملہ،الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ سے سی سی پی او لاہور کے تبادلے کی استدعا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے سے متعلق کیس میں فریق بننے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’غلام محمود ڈوگر کے ہوتے ہوئے لاہور میں شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ ’الیکشن کمیشن کا خیال ہے کہ ایسے جانبدار افسران کی تبدیلی کے بغیر آرٹیکل 218 اور الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ممکن نہیں ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ متعلقہ افسر کا ایک مخصوص سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ ہے، اگر پنجاب اسمبلی الیکشن کے انعقاد کے وقت متعلقہ افسر محکمے کے انچارج ہوئے تو وہ اپنی آئینی ذمہ داری نبھا نہیں سکیں گے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 17 فروری کو اپنے فیصلے میں سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کو معطل کر دیا تھا۔الیکشن کمیشن نے دلیل دی کہ 2012 کے ورکرز پارٹی کیس میں عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ وہ کسی بھی قسم کی ممکنہ بدعنوانی کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات کرے تاکہ انتخابات قانون کے مطابق کرائے جا سکیں۔