‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

لطیف یونیورسٹی خیر پور کا ریکارڈ چیک ، 1200 سے زائد ایل ایل بی کی ڈگریاں مشکوک قرار

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں معمولی کمی

پاکستان تحریک انصاف کی آل پارٹیز کانفرنس منعقد ، بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو

آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلے میں ن لیگ کا اجلاس منعقد ، 27 جولائی کو کامیابی کا دعویٰ

آئی جی سندھ کا دورہ بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بیرسٹر سلطان محمود اور مسعود خان کے درمیان ملاقات

مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل فورمز پر اٹھانے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق
اسلام آباد(پی پی آ ئی)امریکہ میں پاکستان کے سفیرسردارمسعودخان نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں آزادجموں وکشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمودچودھری سے ملاقات کی۔کشمیرمیڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورسردار مسعود خان نے مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل فورمز پر اٹھانے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا اور مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے پیش نظر عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم رکوانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب مبذول کرانے پر زور دیا۔انہوں باہمی دلچسپی کے امورخصوصا ًبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں موجودہ سیاسی اورانسانی حقوق کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر مقبوضہ وادی میں بگڑتی ہوئی صورتحال پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کے مظالم کوبے نقاب اوربین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیرکو اجاگرکرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔