اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 50مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5ہزار157کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 50افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.97 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہو گیا،جبکہ 09مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Next Post
پی ٹی آئی ورکر کی مبینہ ہلاکت، پولیس کی 2 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل
Thu Mar 9 , 2023
لاہور(پی پی آئی) زمان پارک میں پی ٹی آئی ریلی کے دوران ورکر کی مبینہ ہلاکت کے معاملہ پر پنجاب پولیس نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔انکوائری کمیٹی میں دو پولیس افسران واقعہ کی تحقیقات کریں گے، کمیٹی میں ڈی آئی جی ایلیٹ فورس صادق علی اور ایس ایس پی عمران کشور شامل ہیں۔انکوائری ٹیم گواہوں کے بیان لے گی، […]