عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توشہ خانہ ریفرنس،عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی نیب میں طلبی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے کے الزام میں نیب حکام نے تحقیقات کے لیے طلب کر لیا۔ذرا ئع کے مطابق نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے پر جواب طلب کر رکھا ہے۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قیمتی تحائف کی خرید و فروخت کا مکمل ریکارڈ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب کی طرف سے جاری کیے گئے سمن میں کہا گیا ہے کہ دوست ممالک کی جانب سے تحفے میں ملنے والی چھ گھڑیوں کی تفصیلات فراہم کریں۔نیب کی تفتیشی ٹیم تحقیقات کے لیے گذشتہ روز دبئی پہنچی تھی، جہاں سے نیب ٹیم نے قیمتی گھڑی کی فروخت سے متعلق اہم معلومات اکٹھی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔نیب حکام کے مطابق ٹیم نے تحفے کی گھڑی خریدنے کے دعویدار عمر فاروق کے گھر کا بھی دورہ کیا۔ نیب ٹیم نے یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے اور کچھ دکانوں کا بھی دورہ کیا۔نیب گراف کعبہ ایڈیشن گھڑی اور دیگر تحائف کی فروخت کی تحقیقات کر رہا ہے۔ یہ گھڑی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان کو تحفہ دی تھی۔