عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ کے اثاثے پبلک کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(پی پی آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ کے اثاثے پبلک کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ کے اثاثے پبلک کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی،درخواست میں نگران وزیراعلیٰ وکابینہ اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران حکومت چارج کے 3 دن میں اثاثہ جات الیکشن کمیشن کو جمع کرانے کی پابند ہے،کئی ماہ گزرنے کے باوجود نگران وزیراعلیٰ و کابینہ نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں، اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہ کرانا آئین کے منافی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نگران وزیراعلیٰ و کابینہ کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دے۔