عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ترکیہ و شام کیلئے امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ

کراچی(پی پی آئی) این ڈی ایم اے نے ترکیہ و شام کیلئے امدادی سامان کی بڑی کھیپ سول بحری جہاز کے ذریعے کراچی سے روانہ کردی۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے ترکیہ و شام کیلئے مزید امدادی کھیپ روانہ کی ہے، امدادی سامان سے لدے 65 کنٹینرز سول بحری جہاز کے ذریعے روانہ کئے گئے ہیں۔اس کھیپ میں ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے 8200 خیمے، 15000 راشن بیگز اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں، امدادی سامان لیکر روانہ ہونے والا سول بحری جہاز پندرہ دنوں میں منزل پر پہنچے گا۔ترجمان نے کہا کہ این ڈی ایم اے پاکستانی عوام کی جانب سے زلزلہ زدہ ترک و شامی بھائیوں کی مدد کے لیے مسلسل مصروف عمل ہے۔