پی جی اے گالف ٹور: امریکا کے جمی والکر نے ٹائٹل جیت لیا

کیلیفورنیا: امریکہ کے جمی والکر نے نیشنل گالف چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے پیبل پیچ میں ہونیوالے پی جی اے گالف ٹور کے فائنل راونڈ میں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔امریکہ کے جمی والکر نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن ڈوسٹن جانسن کے خلاف ایک سٹروک کی برتری حاصل کر کے فتح سمیٹی۔جمی سیزن کا تیسرا جبکہ کیرئیر کا آٹھواں ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔اس سے پہلے یہ اعزاز عالمی نمبر ایک امریکی سٹار گالفر ٹائیگر ووڈز ، فل میکسن اور ڈیوڈ ڈوول کے پاس ہے۔

Next Post

پی سی بی گورننگ باڈی تحلیل کرکے ذکاءاشرف کو فارغ کردیا گیا

Mon Feb 10 , 2014
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پی سی بی کے گورننگ بورڈ کو تحلیل کر کے چیئرمین پی سی ذکاءاشرف کو عہدے سے ہٹا دیا۔اس سلسلے میں بین الصوبائی وزارت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،پی سی بی کا دستور بھی معطل کر دیا گیا ہے۔سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف […]