اسلام آ باد(پی پی آئی)وزارت خزانہ نے الیکشن کے لیے فنڈز کے حوالے سے آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ذرا ئع کے مطابق الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔سیکریٹری وزارت خزانہ حامد یعقوب شیخ نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی۔الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کو انتخابات فنڈز کی فراہمی کی ہدایت کی۔وزارت خزانہ نے فنڈز کے حوالے سے آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔سیکرٹری خزانہ نے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ ہم نے فنڈز دینے سے کبھی انکار نہیں کیا۔الیکشن کمیشن کو ڈیمانڈز پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد کریں گے۔ الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے۔الیکشن کمیشن نظرثانی شدہ ڈیمانڈ بھجوائے جسے حکومت کے سامنے رکھیں گے۔
Next Post
پی ٹی آئی کارکن مشکل ترین حالات میں بہادری سے کھڑے ہیں ہمیں فخر ہے: اسد عمر
Thu Mar 9 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن مشکل ترین حالات میں بہادری سے کھڑے ہیں ہمیں پی ٹی آئی کارکنوں پر بے انتہا فخر ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں اسد عمر نے لکھا کہ ”جس طرح تحریک انصاف کی تنظیمیں اور ورکرز ان مشکل ترین حالات میں بہادری […]