اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا دو صوبوں میں عام انتخابات کیلئے 10 ارب روپے فوری دینے کا مطالبہ

اسلام آ باد/لاہور/پشاور(پی پی آ ئی) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے نظر ثانی بجٹ وزارت خزانہ کے سامنے رکھ دیا۔ذرا ئع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں میں انتخابات کے انعقاد کیلئے فی الفور 10 ارب روپے کا مطالبہ کر دیا، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کا تخمینہ 15 ارب روپے ہے، قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات مؤخر ہونے سے انتخابی اخراجات کم ہو گئے، انتخابات کیلئے نظر ثانی بجٹ کے فنڈز فراہم کیے جائیں۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری خزانہ نے الیکشن کمیشن کو جواب دیا کہ حکومت کے پاس اخراجات پورا کرنے کے پیسے نہیں، میں الیکشن کمیشن کی ڈیمانڈ حکومت کے سامنے رکھوں گا، فیصلے سے جلد آگاہ کروں گا، الیکشن کمیشن نے کہا انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی آپ آئینی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔