اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گوادر کیلئے تعلیم، سولر تنصیب، ماہی گیری، پانی، صحت، کھیل و معاشی منصوبوں کا اعلان

مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام و مسلح افواج کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے،آرمی چیف

راولپنڈی(پی پی آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گوادر کیلئے تعلیم، سولر تنصیب، ماہی گیری، پانی، صحت، کھیل و معاشی فلاحی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام و مسلح افواج کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے، بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج امن و خوشحالی یقینی بنانے کو پرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گوادر کادورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی، پی پی آئی کے مطابق آرمی چیف کو سی پیک سکیورٹی، محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تمام رینکس کی کوششوں کو سراہااور بلوچستان کے عوام کی بھلائی کیلئے کام جاری رکھنے پر زوردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مقامی معززین، منتخب نمائندوں اورمختلف شعبوں کے افراد سے گفتگوکی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام و مسلح افواج کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے، بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج امن و خوشحالی یقینی بنانے کو پرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی پر خاص زور دیا،آرمی چیف نے تعلیم، سولر تنصیب، ماہی گیری، پانی، صحت، کھیل و معاشی فلاحی منصوبوں کا اعلان کیا،آرمی چیف کے دورے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ بھی موجود تھے۔