ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع

سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئل مارکیٹنگ کمپنیزایڈوائرزی کونسل نے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کردیا

کراچی(پی پی آئی)آئل مارکیٹنگ کمپنیز ایڈوائرزی کونسل نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔آئل مارکیٹنگ کمپنیز ایڈوائرزی کونسل (او ایم سی اے سی) نے حکومت کو خط لکھا ہے جس میں شرح سود میں اضافے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق او ایم سی اے سی نے لکھا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کی مناسبت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں، کمپنیز کو اربوں کا نقصان ہورہا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں تقریباً 35 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے، ڈیزل درا?مد کرنے کے لیے 90 فیصد اضافی اخراجات کی ضرورت ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ منظور شدہ ایل سیز کھولنے کی لاگت بھی کئی گنا بڑھ چکی ہے، ڈیزل درآمد کرنیکے لیے 90 فیصد اضافی اخراجات کی ضرورت ہے، موجودہ شرح مبادلہ کی بنیاد پر پیٹرولیم کی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے۔