”میڈا عشق وی توں،میڈا یار وی توں“ صدارتی

ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار پٹھانے خان کی برسی منائی گئی

کراچی(پی پی آئی)”میڈا عشق وی توں،میڈا یار وی توں“ صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کی23ویں برسی جمعرات کو منائی گئی۔پی پی آئی کے مطابق پٹھانے خان بنیادی طور پر سرائیکی زبان کے گلوکار تھے انہوں نے زیادہ تر کافیاں اور غزلیں گائیں جو کہ دنیا بھر میں مقبول ہوئیں، پٹھانے خان کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ان کی معروف غزل ”میڈا عشق وی توں،میڈا یار وی توں“ آج بھی زبان زد عام ہے۔استاد پٹھانے خان 9مارچ 2000ئکو انتہائی کسمپرسی کے عالم میں انتقال کر گئے تھے انہیں کوٹ ادو میں سپرد خاک کیا گیا۔