کورونا وائرس کے مزید 73مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 73مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5ہزار095کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 73افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 1.43 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہو گیا،جبکہ 10مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Next Post

امریکا کا پاک، بھارت تنازعات کے حل کیلئے سفارتکاری کی ضرورت پر زور

Fri Mar 10 , 2023
واشنگٹن (پی پی آئی) امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کے لئے سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن پاکستان اور بھارت میں بامعنی مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ […]