پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جنوبی ایشیا میں امن کا قیام تنازعہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: حریت کانفرنس

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔کشمیرمیڈیا کے مطابق حریت ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں کیونکہ اس تنازعے کے باعث اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔بھارتی خفیہ ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر، اسلام آباد اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں محمد اقبال میر، قاضی یاسر اور ظفر اکبر بٹ کے گھروں پر چھاپے مارے۔ادھربھارتی پولیس نے جموں کے پانامہ چوک پر مسلسل دوسرے دن احتجاج کرنے والے نوکریوں کے متلاشی کشمیری نوجوانوں کوگرفتار کرلیا جو جموں و کشمیرسروسز سلیکشن بورڈ کے امتحانات کا کنٹریکٹ ممبئی کی ایک بلیک لسٹڈکمپنی’اپٹیک لمیٹڈ‘کودیئے جانے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔مقبوضہ علاقے کے سیاست دانوں محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے سرینگر میں اپنے بیانات میں احتجاج کرنے والے ملازمتوں کے متلاشی نوجوانوں کی گرفتاری اور ان پرپولیس کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کی ہے۔ جنیوا میں کشمیری نمائندے الطاف حسین وانی، سید فیض نقشبندی، حسن البنا ء، امجد یوسف اور شمیم شال نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جاری 52ویں اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں شرکا کو بتایا کہ کس طرح بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جاری جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال، کالے قوانین، ماورائے عدالت اوردوران حراست قتل، خواتین کی آبروریزی، ظلم وتشدد اورجبری گرفتاریوں سمیت مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔