لاہور (پی پی آئی) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی، خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سمیت تین شہروں سے 12 دہشت گردگرفتار کرلیے گئے۔ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کے مطابق دہشت گردوں کی نشاندہی 61 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران کی گئی، لاہور سے 3 دہشت گردوں کو حساس علاقے کے قریب سے گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ اور ٹی ٹی پی سے ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، دہشت گردوں کے نیٹ ورک حساس اضلاع میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے 797 کومبنگ و سرچ آپریشن کیے گئے، ان آپریشنز کے دوران 159 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ریاست دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
Next Post
مقبوضہ کشمیر،ہائی کور ٹ نے 3کشمیری نوجوانوں کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قراردیدی
Fri Mar 10 , 2023
سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے 3 کشمیری نوجوانوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انہیں فوری رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔کشمیرمیڈیا کے مطابق ہائی کورٹ نے وسیم احمد پنڈت، غلام احمد وازہ اور ظہور احمد شیخ نامی نوجوانوں کی […]