راولپنڈی(پی پی آئی) پاک فوج نے 23 مارچ کو مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق فیصلہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز اور کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 23 مارچ کی پریڈ روایتی انداز میں شکر پڑیاں کے بجائے اب ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ روایتی پریڈ پر بڑے پیمانے پر اخراجات ہوتے تھے، پاک فوج ملک کے مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کی ترقی میں پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔یاد رہے کہ ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں بھی کمی کی گئی تھی، پٹرولیم مصنوعات کی مد میں فوج کے اخراجات میں 35 فیصد، یوٹیلٹی بلز کے اخراجات میں 35 سے 40 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Next Post
رمضان کے آغاز سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی
Fri Mar 10 , 2023
کراچی میں اگلے تین سے چار دن گرمی معمول سے زیادہ ہو گی:محکمہ موسمیات اسلام آ باد/کراچی(پی پی آئی) رمضان کے آغاز سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں اگلے تین سے چار دن گرمی معمول سے زیادہ ہو گی۔محکمہ موسمیات کے […]
