نیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کا عمدہ کھیل

کراچی(پی پی آئی)پاکستان نیوی روشن خان،جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس، کراچی میں کومبیکس اسپورٹس کے تعاون سے پاکستان نیوی کے زیر اہتمام جار ی کومبیکس– روشن خان نیشنل ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں واپڈا اور سندھ کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔پی پی آئی کے مطابق چار میچ کھیلے گئے۔مارننگ سیشن میں پول اے (مردوں) کیٹیگری میں واپڈا نے پنجاب کو 3-0 سے شکست دی۔خواتین کے مقابلوں میں واپڈا نے سندھ کو 2-1 سے ہرایا۔شام کے سیشن میں پول بی (مینز) سندھ نے بلوچستان کو 1-2 سے شکست دی۔

Next Post

بار بار آزمائے ہوئے حکمرانوں سے چھٹکارہ ضروری ہے: عبدالخالق آفریدی

Sat Mar 4 , 2023
سکھر(پی پی آئی)اسلامی جمہوری اتحاد سندھ کے صدر علامہ عبدالخالق آفریدی نے کہا ہے کہ عوام کے تمام مسائل کا حل نفاذِ اسلام میں ہے اور قیام پاکستان کا اصل مقصد بھی یہی تھا۔مشکلات اور بحرانوں کا سبب بننے والے بار بارکے آزمائے ہوئے حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے عوام کو پوری جرت اور دلیری سے میدانِ عمل […]