پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوازشریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے حکم نامے پر عملدرآمد نہ کرنے کا اقدام چیلنج

لاہور(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کے پیمرا حکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔درخواست منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ قانونی طور پر عدالتی اشتہاری کے بیان اور تقاریر کو میڈیا پر نشر نہیں کیا جاسکتا، پیمرا قوانین کے تحت بھی عدالتی بھگوڑوں کی لائیو نشریات پرپابندی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ پیمرا نے قانون کے تحت نوازشریف کی لائیو نشریات پر پابندی عائد کر رکھی ہے، پیمرا کے حکم نامے کے باوجود نوازشریف کی لائیو نشریات کا سلسلہ جاری ہے، نوازشریف کی لائیو نشریات دکھانا قوانین اور پیمرا کے حکم نامے کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نوازشریف کی لائیو نشریات پر پابندی پر عملدرآمد کا حکم صادر کرے۔