وزیراعظم کی شی جن پنگ کو تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آ باد/بیجنگ(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے شی جن پنگ کو تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے عوام اور پارلیمنٹ کا اعتماد ان کی غیرمعمولی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے چینی صدر شی جن پنگ کو تہنیتی پیغام میں کہا کہ شی جن پنگ کو تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ صدر شی جن پنگ چین کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی علامت بن چکے ہیں، ان کی قیادت میں چین دنیا کی سرفہرست معاشی قوت بن چکا ہے اور یہ سفر مسلسل جاری ہے۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ صدر شی جن پنگ کی صدارت میں دونوں ممالک کی آزمودہ اور سدا بہار سٹریٹیجک کوآپریشن مزید مضبوط ہوگا، ہم صدر شی جن پنگ، چین کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

Next Post

نوازشریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے حکم نامے پر عملدرآمد نہ کرنے کا اقدام چیلنج

Fri Mar 10 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کے پیمرا حکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔درخواست منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ قانونی طور پر عدالتی اشتہاری […]