آسٹریلین اوپن : ثانیہ مرزا نے اعصام الحق کے ہوش اُڑا دیئے

میلبورن: آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کی جوڑی کو ثانیہ مرزا کی جوڑی سے شکست ہو گئی۔ چین کی لی نا اور سلواکیہ کی چیبکووا ڈومنیکاویمنز فائنل میں پہنچ گئیں۔سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم کے مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں اعصام الحق جرمن پارٹنر جولیا گارجیس کے ساتھ ثانیہ مرزا اور رومانیہ کے ہوریا ٹیکاﺅکے مد مقابل ہوئے۔ پاک جرمن جوڑی کو بھارت اور رومانیہ کے کھلاڑیوں سے دلچسپ مقابلے کے بعد شکست کا سامنا ہوا۔ ثانیہ مرزا کی جوڑی کی فتح کا اسکور چھ تین اور چھ چار رہا۔ مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ اعصام الحق کی جوڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن میچ میں قسمت ان کے ساتھ تھی۔ خواتین کے سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں سلواکیہ کی ڈومینیکا نے پولینڈ کی رڈوانسکا آگنیسکاکو اپ سیٹ شکست دی۔ سلواکین کھلاڑی ٹینس کیریر میں پہلی بار گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچیں۔ اس سے پہلے کھیلے گئے سیمی فائنل میں چین کی لی نا نے کینیڈا کی یوگینی بوچرڈ کوا سٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی۔

Next Post

کرکٹ ورلڈ کپ 2015کی منصوبہ بندی کیلئے 2رکنی کمیٹی قائم

Thu Jan 23 , 2014
لاہور: کرکٹ ورلڈ کپ 2015ءکے پلان کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 رکنی کمیٹی بنا دی۔پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ 2 رکنی کمیٹی میں انتخاب عالم اور جاوید میاں داد شامل ہیں۔ پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2015 کے سلسلے میں منصوبہ بندی کرے گی۔ کمیٹی ورلڈ کپ 92 کے فاتح […]