کراچی (پی پی آ ئی) صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔تفسیلات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئیشرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کو پیغام پہنچایا پاکستان کو پیسے نہ دیں، شرجیل انعام میمن نے دعویٰ کیا ہے وہ الزام نہیں لگا رہے ان کے پاس ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر سندھ حکومت کے تحفظات موجود ہیں، وفاقی حکومت کو خدشات کا اظہار کرچکے ہیں۔ انتظار کررہے ہیں کہ سندھ حکومت کے خدشات کو کب ختم کیا جاتا ہے۔ چاہتے ہیں کہ صوبے میں رہنے والے ہر شہری کو مردم شماری پر اعتماد ہو، سندھ حکومت کے پاس ڈیٹا ہوناچاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہے مگر پاکستان میں کچھ زیادہ ہے، رمضان میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں گے، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرنیوالوں کے خلاف ایکشن لیں گے۔ سندھ حکومت کے اخراجات کو پہلے ہی کم کیا جا چکا ہے، روز مرہ اشیا کی قیمتوں میں استحکام کے لیے میکانزم بنایا گیا ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کے لیے بچت بازار لگیں گے۔شرجیل میمن نے کہا کہ کچے کے علاقے میں کافی عرصہ سے ڈاکو ہیں، کچے میں آپریشن کے لیے پولیس کو جدید اسلحہ دینگے، ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
Next Post
ڈیرہ غازی خان، ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق
Fri Mar 10 , 2023
ڈیرہ غازی خان(پی پی آ ئی) پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گرنے سے 6افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق زائرین حضرت سخی سرور دربار کی زیارت کرنے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق زائرین سے […]
