ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سوات سمیت خیبرپختونخواہ کے کئی علاقے زلزلے سے لرز گئے

لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، کلمہ طیبہ کی صدائیں
سوات (پی پی آئی)سوات سمیت کئی علاقوں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، کلمہ طیبہ کی صدائیں۔ تفصیلات کے مطابق رات کے اس پہر خیبرپختونخواہ کے کئی علاقے زلزلے سے لرز گئے۔ پی پی آئی کے مطابق سوات، مالاکنڈ، بٹ خیلہ اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کی صدائیں بلند کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 تھی جبکہ زیر زمین گہرائی 124 کلو میٹر تھی۔زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا گیا ہے۔ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ ملک میں سوات ریجن سب سے زیادہ زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔ سوات ریجن میں آئے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔ تاہم حالیہ کسی زلزلے کے دوران سوات میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔