پاکستان ڈرون کے ساتھ نقد رقم بھی بھیج رہا ہے:مقبوضہ

کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ کی ہرزہ سرائی
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان ڈرون کے ساتھ باندھ کر نقدی رقم بھی اس پار بھیج رہا ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیاکہ اگر کسی کو آئی ای ڈی لگانے کا کام دیا جاتا ہے تو اس کے لئے یہ نقدی بطور ایڈوانس بھیجی جاتی ہے۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ کہ پاکستان کی جانب سے اب منشیات اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کا نیا سلسلہ شروع کیا جاچکا ہے جہاں ہتھیاروں کو دہشت گردوں تک پہنچایا جاتا ہے اور منشیات کی فروخت سے کمائے جاتے ہیں اور یہ رقومات دہشت گرد تنظیموں کو فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ تخریبی کاروائی انجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے پاکستان کے ایسے کئی منصوبوں کو وقت رہتے ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی پاکستان کی ان چالوں کا مْنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Next Post

خواتین کے کرکٹ میچز میں خاتون میچ ریفری نظر انداز

Fri Mar 10 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 8 کے دوران راولپنڈی میں ویمن لیگ کے سلسلے میں نمائشی ویمن کرکٹ میچز کرا رہا ہے۔تین میچز کے سلسلے کا ایک میچ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جا چکا ہے جبکہ دوسرا میچ آج اور تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔ویمن نمائشی میچز میں ملک کی تمام سرکردہ ویمن کرکٹرز کے […]