گجرات میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل

پر سوار2 طالب علم جاں بحق ، ٹرک ڈرائیور فرار

گجرات (پی پی آئی) گجرات میں تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 2 طالب علم جاں بحق ہو گئے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔پی پی آئی کے مطابق حادثہ دیونہ منڈی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل پر جانیوالے 2 طالب علموں کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس پر وہ توازن برقرار نہ رکھ سکے اور نیچے گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو کے مطابق متاثرہ طالبعلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع پا کر فرار ہو گیا۔طالب علموں کی عمریں 18 اور 20 سال بتائی گئی ہیں۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Next Post

موٹر سائیکل پر سوار میرپورخاص کے 2سگے بھائی

Fri Mar 10 , 2023
حیدرآباد میں ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق، ٹرک ڈرائیور گرفتار حیدرآباد(پی پی آئی)جمعہ کی صبح بلدیہ تھانے کی حدود سی آئی اے سینٹر کے قریب تیز رفتار ٹرک نمبرنے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار میرپورخاص کے دو سگے بھائی محمد قیوم اور محمد نعیم ولد نور محمد بھٹی ٹرک کے نیچے […]